دل کش
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - دل لبھانے والا، پسندیدہ، مرغوب الطبع، خوشنما۔ "پیڑوں کی یہ دوسری قسم پھول دار، پیڑ بڑی رومان پرور، جاذب نظر اور دل کش ہے۔" ( ١٩٦٢ء، پیڑ، ٢٣ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم جامد 'دل' کے ساتھ 'کشیدن' مصدر سے فعل امر 'کش' بطور لاحقۂ فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - دل لبھانے والا، پسندیدہ، مرغوب الطبع، خوشنما۔ "پیڑوں کی یہ دوسری قسم پھول دار، پیڑ بڑی رومان پرور، جاذب نظر اور دل کش ہے۔" ( ١٩٦٢ء، پیڑ، ٢٣ )